Sola
beta
Best Photography
Channel
Here is share with you the best photo of this beautiful world And I also recommend that you also share with me
Recommended
Cosplay!
Channel
Share your own Cosplays, cosplay Diy's or simply some Cosplays you love!

"شکیب الحسن زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے گیند باز urdu.news18.com ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سرکردہ آل راؤنڈرشکیب الحسن ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے گیند بازبن گئے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کوویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لے کرپاکستانی گیند بازسعید اجمل اورعمرگل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑکریہ اعزازحاصل کیا۔ عمر گل اورسعید اجمل نے یکساں 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ شکیب کی وکٹوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزازسابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے98 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ سری لنکا کےتیزگیندبازلست ملنگا 92 وکٹیں لے کردوسرے نمبرپرموجود ہیں۔

بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب الحسن: فائل فوٹو

اس سے قبل ایون لیوس ( 89 رنز )کی جارحانہ بیٹنگ اورکیموپال(5 وکٹ ) کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو آخری اورفیصلہ کن ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 50 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ Loading… ویسٹ انڈیز پہلے کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17 اووروں میں 140 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ ایون لیوس نے جارحانہ اندازاپناتے ہوئے 36 گیندوں پر8 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 89 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ کیموپال کی برق رفتار گیندوں کے سامنے بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ لٹن داس 43 رن بنا کرنمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبورنہ کرسکے۔ لیوس میچ اورشکیب الحسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔" - شکیب الحسن زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے گیند باز http://tz.ucweb.com/1_5fvlY

1
10
0
Muhammad Asif
User
i am asif and i am from pakistan