Airdrop program
Get from 15 SOL free and 10 SOL per referral
Get free SOL
Sola
beta
Jarred
2 years
Photo #1 from Brunswick, United States by Jarred made on 2017-05-09 12:00 for Sola
0votes
0SOL earned
Vote
Share
Vote
Share
0
129
0
United States, Brunswick
No comments
Write something...
Send
Recommended
Ph: LavashMizantrop
Channel
Тут будут мои фоточки и фотошопы, надеюсь вы оцените😉

"سال 2018: غیر ملکیوں کی پاکستانیوں سے شادی کی شہ سرخیاں dawnnews.tv پیار اور محبت وہ جذبہ ہے، جس کا اظہار کبھی بھی، کہیں بھی، کسی سے بھی کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کوئی مخصوص وقت یا عمر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ محبت یا پیار صرف کسی فرد سے ہو یہ ضروری نہیں، بلکہ یہ کسی شے، کسی جانور، کسی کھیل بلکہ یوں کہیں کہ دنیا میں موجود ہر چیز سے ہوسکتی ہے۔ تاہم محبت کا یہ جذبہ عمومی طور پر مخالف جنس کی ایک دوسرے سے قربت کو کہا جاتا ہے اور پھر اس میں عمر، رنگ، نسل اور یہاں تک کہ ملک کو بھی پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ اگرچہ مخالف جنس سے محبت میں کامیابی ملے یہ ضروری نہیں لیکن اس میں کامیابی کے بعد دو پیار کرنے والے تاعمر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاتے ہیں۔ جہاں ایک طرف محبت کی ناکامیوں کی داستانیں امر ہوئی ہیں، تو وہیں اس میں کامیابی کی بھی بہت سی مثالیں ہیں، جس میں لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنا گھر اور ملک چھوڑ دیتے ہیں۔ پاکستان کی بات کی جائے تو دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی مہمان نواز، دوستی اور محبت کے معاملے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، دنیا بھر کے مختلف ممالک کی خواتین کو پاکستان کی بہو جبکہ مردوں کو داماد بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دیگر برسوں کی طرح سال 2018 میں بھی پاکستانیوں کی غیر ملکیوں سے شادی کا رجحان دیکھا گیا اور دوستی سے شروع ہونے والا تعلق رشتہ ازدواج تک لے آیا۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ سال 2018 میں کن پاکستانی لڑکے اور لڑکیوں نے غیرملکیوں سے شادی کی، جن کی شادی کی خبریں بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنی۔ کینڈین خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھیں

سال 2018 کے آغاز میں ہی کینیڈین خاتون اگانیتھا نوجوان قیصر عباس کی محبت میں اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان چلی آئیں اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پاکستانی دلہا اور کینیڈین دلہن کی شادی روایتی انداز میں ہوئی—اسکرین شاٹ ہوا کچھ یوں کہ ایک سال قبل فیس بک پر حافظ آباد کے گاؤں جلال پور بھٹیاں کے رہائشی قیصر عباس اور کینیڈا کی خاتون اگانیتھا کے درمیان دوستی ہوئی، جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ قیصر عباس کی جانب سے کینیڈین خاتون کو شادی کی پیش کش کی گئی، جسے وہ قبول کرتے ہوئے پاکستان آئیں اور اسلام قبول کرلیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد کینیڈین خاتون اگانیتھا کا نام عائشہ رکھا گیا جبکہ خاتون کو پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہونے کا متعدد بار ذکر کیا۔ پاکستانی نوجوان سے چینی دوشیزہ کی شادی

قیصر عباس اور اگانیتھا کی شادی کے چند ماہ بعد ہی لاہور سے ایک اور پاکستانی نوجوان کی غیر ملکی لڑکی سے شادی کی خبر سامنے آئی۔ چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی لی چونگ محمد بلال سے شادی کرنے کے لیے پاکستان پہنچی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں نوجوانوں کی محبت کی داستان فیس بک سے شروع ہوئی، جو سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ سے ہوتی ہوئی رشتہ ازدواج تک پہنچی، بلال اور لی چونگ نے سیشن کورٹ میں شادی کی۔

بلال اور لی چونگ نے اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھا—اسکرین شاٹ اس شادی کو ذرائع ابلاغ کی نظر سے کافی دور رکھنے کی کوشش کی گئی جبکہ جوڑے نے اپنی شادی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ چینی نوجوان اور پاکستانی لڑکی

اگرچہ پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے غیر ملکی لڑکیوں کو پاکستان بلا کر شادی کا رجحان زیادہ دیکھا جاتا ہے، تاہم 2018 میں ایسے واقعات بھی ہوئے جس میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے کے لیے غیر ملکی لڑکے پاکستان پہنچے۔

چینی دلہے کو مختلف رسم و رواج کا سامنا کرنا پڑا—فائل فوٹو اپریل کے مہینے میں پاک-چین دوستی سی پیک، سرمایہ کاری اور کاروبار سے بڑھ کر محبت اور رشتہ ازدواج میں بدلتے ہوئے دیکھی گئی اور چین سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان بدھیو نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ شمع سے شادی کرلی۔ چینی نوجوان بدھیو اور پاکستانی لڑکی شمع کی یہ شادی بھی سوشل میڈیا کی دوستی کی ہی مرہون منت تھی۔

دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو وقت کے ساتھ ساتھ پیار میں بدل گئی جس کے بعد بریٹنی نے 2016 میں اسلام قبول کیا اور بعد ازاں نومبر 2018 میں پاکستان آکر مجیب الرحمٰن سے شادی کرلی۔ امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کی محبت کھینچ لائی

سال 2018 میں غیرملکی خاتون سے پاکستانی شخص کی شادی کی آخری خبر پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی سے آئی جہاں ایک اور دوستی شادی کا روپ اختیار کرگئی۔ چیچہ وطنی کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے ساجد نواز کی امریکی لڑکی ازرابل سے فیس بک پر بات چیت ہوئی جو کچھ عرصے بعد محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی خاتون اپنا ملک چھوڑ کر پاکستانی آئیں—اسکرین شاٹ شادی کے فیصلے کے بعد امریکی خاتون اپنا ملک اور گھر چھوڑ کر پاکستان آئی اور اسلام قبول کرلیا، جس کے بعد ان کا نیا نام فاطمہ رکھا گیا۔ بعد ازاں ساجد نواز اور فاطمہ کی پاکستانی روایتی انداز میں شادی کی گئی، جس میں لڑکے کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں " - سال 2018: غیر ملکیوں کی پاکستانیوں سے شادی کی شہ سرخیاں http://tz.ucweb.com/1_5cuUN

0
4
0
ANSARI SAJIRUL ISLAM
User
I am a Student
Earn SOL - a cryptocurrency used in Sola (ERC20 standard token). Sola is an iOS, Android and web application which is a mix of a media and community. Sola allows discovering new people and exciting content in a most simple, friendly and relaxed manner.