Sola
beta

"چھوٹے بچوں کو 15 چھٹیاں مزید دی جائیں، ٹیچرز یونین 05/Jan/2019, 04:30www.city42.tv

, (جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین نے شدید سردی کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں نرسری تا سوئم کلاس میں 15 مزید چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی لازمی پڑھیں: نیو زہیڈ لائنز 6بجے 4 جنوری2019
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے نرسری تا سوئم 15 مزید چھٹیوں کا مطالبہ کردیا، جبکہ بڑی کلاسسز کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ کی بجائے ساڑھے نو بجے کرنے کی درخواست کی ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سکولوں کے اوقات کار پر 15 فروری تک نظر ثانی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 15 فروری تک سکولوں کی حاضری میں 70 فیصد تک مقرر کی جائے۔ رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بڑی کلاسسز کو مزید چھٹیاں دینے سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوگا، چھوٹی کلاسسز نے بورڈ کا امتحان نہیں دینا ہوتا اس لیے انہیں مزید چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔" - چھوٹے بچوں کو 15 چھٹیاں مزید دی جائیں، ٹیچرز یونین http://tz.ucweb.com/1_5cHFj

0votes
0.006SOL earned
Vote
Share
Vote
Share
0
7
0
Pakistan, Ghotki
No comments
Write something...
Send