Sola
beta
4 months

رابطہ

تم نے کبھی کسی " کیوں" کا سامنا نہیں کیا

تم نے کبھی کسی " کیا" سے ملاقات نہیں کی

اسی لئے تم " کیسے" کے ہاتھوں نڈھال پڑے ہوئے ہو

خوف کچھ بھی نہیں ہوتا

اچھا؟؟

کیا واقعی ؟

کیا تم نے کبھی " کچھ بھی نہیں " ہونے کا تجربہ کیا ہے ؟

مجذوب اسی لئے ہنستا ہے

کہ تم وقت کو وقت بھی اسی لئے پکارتے ہو

کیونکہ تم " اوقات" سے زیادہ کچھ نہیں سوچ سکتے

تمھارا کسی بھی شے کو دیا ہوا کوئی بھی نام

محض یاد رکھنے کے لئے ہے

تمھاری اصلیت " بھولنا" ہے

کیا میں غلط کہہ رہا ہوں ؟

اگر ایسا ہے

تو چلو کسی بھلائی ہوئی شے کا نام بتاؤ

اچھا چلو اپنا نام بتاؤ !

لیکن شرط یہ ہے

کہ وہ واقعی تمھارا اپنا نام ہو

اگر تمہیں سمجھ نہیں آ رہی

تو میں تمہیں مبارک باد دیتا ہوں

کہ تمھارے سوال کی بیداری کا وقت ہو گیا ہے

جاؤ

اور " کیوں" سے رابطہ کرو !

55votes
0.066SOL earned
Vote
Share
Vote
Share
0
3
55
Pakistan, Islamabad
No comments
Write something...
Send